سپریم کورٹ کا کراچی میں سول ایوی ایشن کلب ختم کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا کراچی میں سول ایوی ایشن کلب ختم کرنے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں سول ایوی ایشن کلب کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے جگہ کو میس کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن اراضی پر کلب اور شادی ہال بنانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سول ایوی ایشن کو کلب ختم کرنے کا بڑا حکم دے دیا جبکہ کلب کی جگہ میس کے طور پر استعمال کی اجازت دی، تاہم اس میس کو نجی افراد کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے کہا کہ آپ کیسے کاموں میں لگ گئے، شادی کے کھانے اور شادیاں کرانے پر پورا دن لگ جاتا ہوگا، کل جہاز اڑانے کی جگہ پر بھی کلب بنا دیں گے آپ لوگ، یہ سب کب سے کرنے لگے آپ لوگ؟۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ یہ نوے کی دہائی سے شروع ہوا، یہ آفیسرز کے لیے کلب بنایا گیا ہے، پرائیوٹ لوگوں کو بھی ممبر شپ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا آج دوپہر تک کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مطلب پرائیوٹ لوگ بھی سول ایوی ایشن سہولیات انجوائے کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عام ملازمین کے لیے کیوں نہیں؟۔

 

The post سپریم کورٹ کا کراچی میں سول ایوی ایشن کلب ختم کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oZg0Uz