پشاور،اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور،اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید

پشاور: پشاورمیں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔

پشاورکے علاقے حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پرگزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفرشہید ہوگئے۔دومشتبہ ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ فراراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حیات آباد مقابلے میں شہید2پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

The post پشاور،اشتہاری ملزموں کیخلاف آپریشن میں2پولیس اہلکارشہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xgdZHn