جنیدصفدر کا ولیمہ لاہورمیں ہوگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنیدصفدر کا ولیمہ لاہورمیں ہوگا

 لاہور: مسلم لیگ نون کی رہنما مریم صفدر اورکیپٹن (ر) صفدرکے بیٹے جنید صفدرکا ولیمہ 17 دسمبرکولاہورمیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم صفدرکے بیٹے اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدراورعائشہ سیف الرحمٰن کے ولیمے کی تقریب 17دسمبرکولاہورمیں ہوگی۔

جنید صفدراورعائشہ کا نکاح اگست میں لندن میں ہوا تھا۔ مریم صفدرمنی لانڈرنگ اوردیگرکیسزکے باعث نام  ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے بیٹے کےنکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

جنید صفدرکے ولیمے میں قریبی دوست اورشریف فیملی کے افراد شریک ہوں گے۔ لند ن میں موجود نون لیگ کے قائد نوازشریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا تقریب میں بذریعہ وڈیولنک شرکت کا امکان ہے۔

The post جنیدصفدر کا ولیمہ لاہورمیں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30UZIns