خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے لیڈی ٹریفک اسکواڈ تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے لیڈی ٹریفک اسکواڈ تیار

لاہورمیں خواتین کواحساس تحفظ دینے کےلئےلیڈی ٹریفک اسکواڈتیارہوگیا۔

سی ٹی اولاہورمنتظرمہدی کا کہنا تھا کہ سٹی پیٹرولنگ اسکواڈ میں پچیس لیڈی ٹریفک وارڈن شامل کی گئی ہیں۔پیٹرولنگ اسکواڈ میں نئی موٹرسائیکلسٹ خواتین بھی شامل ہیں۔

سی ٹی اولاہورکے مطابق لیڈی ٹریفک وارڈنزسڑکوں پرخواتین کواحساس تحفظ فراہم کرنے کے لئے پیٹرولنگ کریں گی۔ لیڈی ٹریفک وارڈنز کی پیٹرولنگ سے خواتین میں موٹرسائیکل چلانے کا رجحان فروغ پائے گا۔

لیڈی ٹریفک وارڈنز مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی چلائیں گی۔ خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کےلئے لیڈی ڈرائیونگ اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔

سی ٹی اولاہورکا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں اس وقت ایک سو اکتالیس خواتین اہلکار فرائض انجام دے رہی ہیں۔

The post خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے لیڈی ٹریفک اسکواڈ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HmurKS