کراچی: کورنگی پانچ نمبر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد نے دم توڑ دیا، تاحال کسی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
The post کراچی کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Di6WQw
