واپس لینے اور ختم کرنے والے کیسزکی فہرست فراہم کی جائے، احتساب عدالت کا چیئرمین نیب کوخط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

واپس لینے اور ختم کرنے والے کیسزکی فہرست فراہم کی جائے، احتساب عدالت کا چیئرمین نیب کوخط

لاہور: جج احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کو خط میں کہا ہے کہ جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جج احتساب عدالت محمد بشیر نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا ہے جس میں نیب ترمیمی آرڈیننسز کے بعد  کون سے زیر سماعت نیب ریفرنسز چلیں گے اس حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

جج احتساب عدالت نے خط میں کہا ہے کہ جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے۔

جج احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائرکر رہے ہیں، مناسب ہو گا کہ جو کیس واپس لینے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا، فہرست مہیا کی جائے تاکہ کیسز کو وقت دے سکیں اور قانون کے مطابق جاری رہنے ہیں۔

The post واپس لینے اور ختم کرنے والے کیسزکی فہرست فراہم کی جائے، احتساب عدالت کا چیئرمین نیب کوخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n95han