اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پرچون فروش کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو اہداف، پالیسی انفورسمنٹ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا بڑا ہدف ہے، اس ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔
وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر نے ہدایت کی کہ ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ریٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو بار بار نوٹسز نہ جاری کیے جائیں جس پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اورٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئی ٹی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔
The post حکومت کا پرچون فروش کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UtWofJ