جعلسازی سے بینکوں کے کریڈٹ کارڈز جاری کرنے والےملزمان گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلسازی سے بینکوں کے کریڈٹ کارڈز جاری کرنے والےملزمان گرفتار

 اسلام آباد/ کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے شہریوں کے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے جعل سازی سے بینکوں کے کریڈٹ کارڈز جاری کرنے والےملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔

ایف آئی اے سندھ زون کے مطابق کمر شل بینک کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ریجنل مینیجر ،ایف آر ایم اورکمرشل بینک کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ابراہیم احمد، سابق ملازم کمرشل بینک طلحہ خان، محمد طفیل، کورئیر کمپنی کاملازم نوید اکبر اور مذکورہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ ڈیپارٹمنٹ کا افسر محمدخرم شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان شہریوں کے شناختی کارڈزکے ذریعے جعلی دستاویزات بنا کر  63 کریڈٹ کارڈز کے اجراء میں ملوث ہیں، جس سے بینک کو تقریبا 1 کروڑ 23 لاکھ  روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان ، بشمول بینک عملہ ، نجی افراد اور نجی کورئیر سروس کے نمائندے شہریوں کے شناختی کارڈ کا بندوبست کرتے تھے اور ان کے جعلی دستخطوں، پتے اور تنخواہوں کی رسیدیں استعمال کرتے ہوئے ملزم محمد خرم کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دیتے تھے۔ ملزمان نے ملی بھگت سے 63 کریڈٹ کارڈ جاری کروائے۔

گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

The post جعلسازی سے بینکوں کے کریڈٹ کارڈز جاری کرنے والےملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vMAr8E