سندھ میں بحران شدید، مقامی صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں بحران شدید، مقامی صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے کا حکم

 کراچی: سندھ میں گیس کی قلت شدت اختیار کرگئی، سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنز کے بعد اب مقامی مارکیٹ کے لیے مصنوعات بنانے والی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ساتھ ہی گیس سے بجلی بنانے والی صنعتوں (کیپٹیو پاور یونٹس) کو بھی گیس کی فراہمی 50 فیصد کم کردی۔

ایس ایس جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کو اس وقت گیس کی اشد کمی کا سامنا ہے، گیس فیلڈ سے لگ بھگ 200 سے 250 ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے کیوں کہ گیس سپلاٸی کرنے والی ایک بڑی گیس فیلڈ کنڑ پساکھی ڈیپ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی سبب 21 دن کے لیے بند ہوگٸی ہے۔

ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ گیس کم موصول ہونے کے باوجود ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ صارفین کم سے کم تکلیف دی جائے اور جہاں جہاں گیس پہنچاٸی جا سکتی ہے وہاں گیس کی ترسیل ممکن بناٸی جا سکے کیوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس پہنچانا سوٸی سدرن کی ذمہ داری ہے مگر اس گیس کی قلت کی سبب گھریلو صارفین کو گیس پہچانے میں انتہاٸی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے وضع کردہ گیس لوڈ مینیجمنٹ سپلاٸی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا پہلی اولیت ہے اور گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے کی غرض سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 فیصد گیس کی ترسیل ختم کردی ہے جب کہ کیپٹو پاور کی گیس سپلاٸی میں بھی 50 فیصد کمی کی گٸی ہے، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈر کو پیشگی اطلاع بھی دے دی گٸی ہے۔ ہماری تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں کمپنی کا مکمل ساتھ دیں اور تعاون کریں۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ میں سی این جی کی طویل بندش کو مسترد کردیا۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ 7 دن کے لیے سی این جی کی بندش منظور نہیں اداروں کی نااہلی کی سزا صرف سی این جی سیکٹر کو دی جارہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا، ہمیں آر ایل این جی پر اس یقین دہانی کے ساتھ منتقل کیا گیا تھا کہ گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نہ ہی ہمیں گیس دے رہی ہے اور نہ ہی نجی طور پر آر ایل این جی لینے دے رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کرے اور سی این جی انڈسٹری کو اپنی گیس منگوانے میں سہولت دی جائے تاکہ ہم اس مسئلے سے اپنے آپ کو نکال سکیں۔

The post سندھ میں بحران شدید، مقامی صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TRPEb6