اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے نئے اکنامک زونز کے گرد ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ کو اپ گریڈ کیا جائےگا، گوادر ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ اکنامک زون میں نئی صنعت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سامنے آرہا ہے۔
The post نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، عاصم باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vfKlzM