زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نائب صدور کی تنزلیوں کا فیصلہ بینک کے صدر نے کیا ٍجب کہ بینک کے صدر کے پاس پالیسی فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ بینک کا بورڈ موجود ہی نہیں، یہ اہم حقیقت سپریم کورٹ سے چھپائی گئی، بینک کا بورڈ موجود نہ ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکتا تھا زرعی ترقیاتی بینک کا بورڈ 3 سال تک تشکیل نہ دیا جا سکا، وفاقی حکومت کی بورڈ کی تشکیل میں ناکامی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل میں تاخیر کا باعث بنی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے 30 دسمبر 2020 کو بورڈ تشکیل دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینک کے نئے بورڈ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں افسران سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے اور تین ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر افسران کی ترقی کا نوٹی فکیشن غیر مؤثر ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں عہدوں پر پرانے قانون کے تحت دوبارہ بھرتیاں کرنی ہوں گی۔

The post زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3viwKb0