کراچی؛ 3 ماہ میں 98 افراد قتل، 12 ہزار شہری موٹر سائیکلوں سے محروم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی؛ 3 ماہ میں 98 افراد قتل، 12 ہزار شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

 کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی ناقص کارکردگی کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا کہ ہے رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران شہریوں کو مجموعی طور پر 477 گاڑیوں اور 11 ہزار 971 موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔

مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ21 گاڑیاں اور 426 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 3 ہزار 898 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں ، سفارش کی بنیاد پر اے وی ایل سی میں تعینات افسران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھینے جانے کے واقعات پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دیتے ہیں اور ان کی کارکردگی صفر ہے جس کا خمیازہ شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ تک شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 47 گاڑیاں چھین لی گئیں جبکہ 430 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اسی طرح سے رواں سال کے 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 55 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ 10 ہزار 916 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

دریں اثنا سی پی ایل سی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کے بھی اعداد شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں شہری مجموعی طور پر 5 ہزار 982 موبائل فون سے محروم کر دیے گئے جس میں جنوری کے مہینے میں 2013 موبائل فونز ، فروری میں 1795 جبکہ مارچ میں سب سے زیادہ 2174 موبائل فونز چھینے گئے۔

شہر میں اغوا برائے تاوان کے مجموعی طور پر 5 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں جنوری میں 2 اور مارچ میں 3 واقعات ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے 6 واقعات ہوئے جس میں جنوری میں 2 ، فروری میں ایک جبکہ مارچ میں 3 واقعات ہوئے ، مارچ کے مہینے میں بینک ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کے دوران مجموعی طور پر98 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جس میں جنوری کے مہینے میں 34 ، فروری میں 28 جبکہ گزشتہ ماہ مارچ میں سب سے زیادہ 36 افراد کو زندگی سے محروم کر دیاگیا۔

The post کراچی؛ 3 ماہ میں 98 افراد قتل، 12 ہزار شہری موٹر سائیکلوں سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dMi1z5