لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس  2 سال بعد بحال کرنے کا اعلان کر دیا اور ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

فضائی سروس کورونا وبا کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔ پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔ پی آئی اے عملے نے مسافروں کو الوداع کیا اور پروازوں کی بحالی پر لاہور ائر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔

 

The post لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uTzOux