سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

دو رکنی بنچ نے سابق فوجیوں کو بطور کانسٹیبل مستقل کرنے کیلئے دائر 100 سے زائد اپیلیں مسترد کردیں۔  جسٹس عابد عزیز اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔

حکومتی وکلا نے اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی ملازمین پولیس کانسٹیبل کے مستقل عہدے کیلئے اصولوں پر پورا نہیں اترتے اور انہیں قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کو سنوائی کا پورا موقع دیا گیا جس کے بعد انہیں مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ہم دس سال سے محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن محکمہ پولیس ہمیں مستقل نہیں کررہا۔

The post سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uWhdOA