احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ

 لاہور: پیراگون کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

خواجہ سلمان رفیق نے استدعا کی کہ عدالت سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے۔

جج احتساب عدالت نے ان سے کہا کہ یہ آپ لوگوں نے ہی سسٹم بنایا ہے اس میں ایسا ہی ہوگا، میں ایک بلب کی درخواست دیتا ہوں تو چار مہینے لگ جاتے ہیں، ہمیں جو گند دیا اس میں رہنا سیکھو، اس گند میں ہم بھی مر جائیں گے ، ہماری نسلیں مریں گی، ہم گند میں رہ رہے ہیں اور آپ ترقی کر گئے ہیں۔

جج نے خواجہ سلمان رفیق کو مشورہ دیا کہ اب آئندہ مجھ سے گندگی سے متعلق نہ پوچھیے گا۔

The post احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38cBBBk