کراچی: محکمہ اوقاف نے سندھ بھر میں مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ بھر میں مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کیا اور یہ فیصلہ کورونا کیسز میں کمی کے باعث کیا گیا ہے تاہم زائرین کو مزارات اور درگاہوں میں داخلے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا، محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر مزارات اور درگاہوں کے لیے طریقہ کار بھی وضع کردیا ہے۔
اس ضمن میں محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق زائرین کو مزارات پر حاضری کے وقت سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا، 50 سال سے زائد اور کم عمر کے بچوں کی مزارات پر آنے کی ممانعت ہوگی، درگاہوں کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزر گیٹ نصب کرنا قرار قرار دیا گیا ہے، زائرین کو مزارات اور درگاہوں پر دس منٹ سے زیادہ رکنے کی اجازت نہیں ہوگی،مزارات اور درگاہوں پر رش لگانے سے بھی گریز برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مزارات اور درگاہوں کو اکتیس جنوری تک بند رکھنے کے احکامات دئیے گئے تھے جس میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔
The post سندھ میں مزارات اور درگاہوں کو زائرین کیلیے کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHiEtH