اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے میں 15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالےسے تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔
The post اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/346e8jF
