کراچی: غنی چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں لگنے والے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اس قدر شدید تھی کہ میلوں دور سے بھی فضا میں دھواں دکھائی دے رہا ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی ہے اور پینٹ کے ڈرمز پھٹنے سے دھماکے ہورہے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے اور دھماکوں سے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے جاچکے ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
The post کراچی میں رنگ بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GY7EL1
