حسن علی کا علاج، بہترین بیک انجری ماہرین سے مشاورت جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حسن علی کا علاج، بہترین بیک انجری ماہرین سے مشاورت جاری

 لاہور: حسن علی کا علاج کرانے  کیلیے دنیا کے بہترین بیک انجری ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ ہمیں آسٹریلوی ڈاکٹرز کو بھجوائی گئی رپورٹس کا جواب مل گیا ہے، ان  سے بدھ کو ٹیلی کانفرنس پر مزید مشاورت ہوگی، جنوبی افریقی فزیو سے بھی رابطے میں ہیں، انھوں نے کہا کہ حسن علی کی فٹنس کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انھیں کورونا وائرس کی وجہ سے فوری طور پر بیرون ملک بھیجنا تو ممکن نہیں، البتہ جیسے ہی حالات نارمل ہوئے وہ سفر کرسکیں گے، انھیں دنیا کے کسی بھی  ملک میں بھجوانا پڑا تو  ہم بھجوائیں گے۔

The post حسن علی کا علاج، بہترین بیک انجری ماہرین سے مشاورت جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/3e1AHYJ