ایک بار بغیرٹکٹ سفرپربس سے اتار دیا گیا تھا، ویرات کوہلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایک بار بغیرٹکٹ سفرپربس سے اتار دیا گیا تھا، ویرات کوہلی

 ممبئی:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ ایک بار انھیں ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوکل بس سے اتار دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں دہلی میں کرکٹ ٹریننگ کیلیے مقامی بس پر سفر کرتا تھا، میرے پاس اکیڈمی کا پاس عام طور پر ہوتا تھا، کچھ لڑکے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلیے خود کو اسٹاف ممبر ظاہر کرتے، میں نے بھی ایک بار کوشش کی۔

مگر کنڈیکٹر نے مجھ سے ایسے سوال پوچھے کہ میں نے بس سے اتر جانے میں ہی عافیت محسوس کی، خود کو اسٹاف ممبر کہنے والے لڑکوں میں الگ ہی درجے کا اعتماد ہوتا تھا مگر میرے تو منہ پر لکھا آجاتا تھا کہ جھوٹ بول رہا ہوں۔

The post ایک بار بغیرٹکٹ سفرپربس سے اتار دیا گیا تھا، ویرات کوہلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2XhqUac