ٹیلی اسکول کی بہتری کیلیے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کرنیکا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیلی اسکول کی بہتری کیلیے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے ٹیلی سکول کو بہتر بنانے کیلیے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رواں ہفتے ٹو وے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کیا جائیگا۔

وزارت تعلیم ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس سروس کا مقصد ٹیلی اسکول کو بہتر بنانا ہو گا، ایس ایم ایس سسٹم کے ذریعے والدین اور عوام کے ساتھ رابطے میں بہتری آئیگی، ٹیلی کام اداروں کے ساتھ ملکر ایس ایم ایس سسٹم تیار کر لیا گیا ، وزارت تعلیم شہریوں کیساتھ ایس ایم ایس سسٹم کے ذریعے رابطے میں رہیگی۔

حکام کے مطابق شہری 8228 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے بچوں کے مسائل اور ٹیلی اسکول کی بہتر کیلیے تجاویز دے سکیں گے، حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران طلبا کو گھر بیٹھے تعلیم فراہم کر نے کے لیے ”ٹیلی اسکول”کے نام سے ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز کیاہے، ”تعلیم گھر گھر ”کے سلوگن کے ساتھ شروع کیے گئے اس ٹیلی اسکول میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

 

The post ٹیلی اسکول کی بہتری کیلیے ایس ایم ایس سسٹم لانچ کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ABdrCt