شہرہ آفاق کتاب موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام انتقال کرگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہرہ آفاق کتاب موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام انتقال کرگئے

 لاہور: شہرہ آفاق کتاب موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 85 سال کی عمرمیں اچھرہ لاہور میں انتقال کرگئے۔

خواجہ محمد اسلام کی کتاب موت کا منظر نے پوری دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور لاکھوں کی تعداد میں اب تک کئی زبانوں میں شائع ہوچکی ہے۔ اس کتاب سے کئی عالمی شخصیات بھی پڑھ کر متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ خواجہ محمد اسلام نے کتاب جنت کا منظر، حج کا منظر، ماں کی دعا جنت کی ہوا اور تعلیم الاسلام سمیت 33 کے قریب کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی کتاب موت کا منظر پڑھ کر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوئیں۔

 

The post شہرہ آفاق کتاب موت کا منظر کے مصنف خواجہ محمد اسلام انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WIovqe