کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے19 COVID کے سبب ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیچلر آف انجینئرنگ کا داخلہ ٹیسٹ بھی آن لائن کردیا ہے اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے بیچلر کے داخلہ انٹر سال اول کے نتائج کی بنیاد پر دینے اور اس مقصد کیلیے داخلہ میرٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں کی تھیں مذکورہ نئے فیصلے کے مطابق آن لائن داخلہ ٹیسٹ مکمل طور پر paper less ہوگا۔
تاہم یہ ٹیسٹ امیدوار گھروں پر بیٹھ کر نہیں دیں گے بلکہ اس کے لیے انھیں مختلف شفٹ میں این ای ڈی آنا ہوگا این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ بیک وقت ہزاروں طلبہ کو ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی نہیں بلائے گی بلکہ انھیں گروپس میں تقسیم کردیا جائے گا جو یونیورسٹی کے کمپیوٹر لیبس میں جاکر آن لائن ٹیسٹ دیں گے ایک گروپ 900 سے 1 ہزار طلبہ پر مشتمل ہوگا اور ایک روز میں مختلف اوقات میں دو گروپس کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
اس بات کی تصدیق این ای ڈی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے “ایکسپریس” کو کردی ہے ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایا کہ مجوزہ طور پر این ای ڈی میں داخلہ ٹیسٹ کا سلسلہ 8 اگست سے شروع ہوجائے گا جو پورے ہفتے جاری رہے گا اکیڈمک کونسل نے انتظامیہ کو پہلے ہی ٹیسٹ کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کا اختیار دے دیا تھا انھوں نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ ہر شعبے کی لیب میں ہونگے اور ایک لیب میں 20 طلبہ کو بٹھایا جائے گا ٹیسٹ کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور ٹیسٹ مکمل طور پر paper less ہوگا ٹیسٹ کے نتائج داخلہ ٹیسٹ کا پورا مرحلہ مکمل ہونے کے بعدایک ہفتے میں جاری ہوں گے۔
پرووائس چانسلر نے بتایا کہ سوفٹ ویئر کی مدد سے ساتھ بیٹھے دو امیدواروں کی سوالات کی سیریل تک مختلف ہوگی انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو “آنسر کی ” نہیں دی جائے گی اور سوفٹ ویئر سے ہی ٹیسٹ کا نتیجہ مرتب کرکے جاری کیا جائے گا ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ اے لیول کے طلبہ کو خآص ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئی بی سی سی سے اپنی ایکویلنس تیار کرالیں۔
The post کورونا وائرس:این ای ڈی یونیورسٹی کراچی نے داخلہ ٹیسٹ آن لائن کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X4IAGa