سیپا کے نام پر صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سیپا کے نام پر صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف

کراچی: محکمہ تحفظ ماحولیات سندھ (سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی) (سیپا) کے نام پر صنعت کاروں سے بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ڈی جی سیپا نے صنعتی انجمنوں کو خط لکھ کر بھتہ خوروں کو پکڑنے میں مدد مانگی ہے۔

سیپا کے نام پر صنعت کاروں سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بھتہ خوروں کو پکڑنے کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے صنعتکاروں سے مدد مانگ لی ہے،  ڈی جی سیپا نے صنعتی انجمنوں کو خط لکھا ہے کہ سیپا کے نام سے رقم وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے تمام صنعتی ایسوسی ایشنوں کو خط لکھ دیا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات کے نام پر نامعلوم افراد صنعت کاروں سے بھتہ وصول کررہے ہیں، ادارہ تحفط ماحولیات کے خط کے متن کے مطابق ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزی کے نام پر صنعتوں سے رقوم بٹورنے کی شکایات ملی ہیں، صنعتی ادارے سیپا کے نام پر بھتہ خوری کرنی والوں سے ادارے کو فوری مطلع کریں۔

ادارہ تحفظ ماحولیات نے صنعتکاروں کی سہولت کیلیے رابطہ افسران مقرر کردیے ہیں اور رابطہ افسران کے فون نمبر بھی جاری کردیے ہیں۔

The post سیپا کے نام پر صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38uu7XP