فوڈ اتھارٹی کا قومی شاہراہوں و منڈیوں میں چوکیاں بنانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فوڈ اتھارٹی کا قومی شاہراہوں و منڈیوں میں چوکیاں بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹ، سبزی منڈی، مویشی منڈیوں اور غلہ منڈیوں میں چوکیاں بنانے، مضر صحت کھانے پینے کی اشیا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد حاصل کرنے، کسٹمز حکام کے ساتھ مل کر کراچی کی بندرگاہ پر آنے والی کھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کرنے باالخصوص حلال مصنوعات کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن امتیاز ابڑو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور اتھارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر سندھ کے عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے اتھارٹی کو بھرپور طریقے سے فعال کیا جارہا ہے اب مضر اشیا کے ساتھ ملاوٹ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کردیا گیاہے۔

سندھ میں کیلشیم کاربائیڈ سے پھل پکانے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا اسی طرح کسٹمزکی سطح پر فوڈ اتھارٹی درآمد کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاکا معیار بھی چیک کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری کی تربیت کے لیے خصوصی اسکول قائم کردیا گیا ہے جہاں صنعتی عملے کو تربیت دی جائے گی کہ کس طرح اپنی مصنوعات اور پراسیس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈھالا جاسکے، ملاوٹ کے تدارک کے لیے قانون سازی کی تجاویز تیار کی ہیں۔

اتھارٹی نے صوبہ میں کھلے دودھ کی پاسچرائزیشن کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے اسی طرح ملاوٹ کرنے والوں کی ناقابل ضمانت گرفتاریاں، خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجاویز حصہ ہیں۔

The post فوڈ اتھارٹی کا قومی شاہراہوں و منڈیوں میں چوکیاں بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38kb1mR