سندھ ہائیکورٹ بار کا خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ بار کا خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خواتین وکلا کے لیے موثر اقدام اٹھا لیا، 30 خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد وکلا خواتین میں موٹرسائیکلیں تقسیم کریں گے،ہائی کورٹ میں خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی جس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ضیا مخدوم، وکلا اور ججز نے شرکت کی۔

اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت خان نے قرعہ اندازی کی، قرعہ اندازی میں موٹر سائیکلوں کے لیے 30 خوش نصیب خواتین وکلا کے نام نکلے۔

صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ضیا مخدوم نے کہا ،خواتین وکلا بھی مردوں کے برابر محنت اورکام کرتی ہیں آج کا یہ اقدام اس بات کااعتراف ہے ، قرعہ اندازی میں جن خواتین وکلا کے نام نکلے ہیں ان میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد موٹر سائیکلیں تقسیم کریں گے، قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر خواتین وکلا نے خوشی کا اظہار کیا۔

The post سندھ ہائیکورٹ بار کا خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vEkHvh