اسلام آباد: وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فواد چوہدری کا رمضان المبارک، عید اور مذہبی تہواروں کے ایک ہی چاند پراتفاق رائے کا مشن ناکام ہوگیا۔
فواد چوہدری کی دعوت پرسائنٹفک کمیٹی میں مفتی منیب الرحمان شریک ہوئے نہ ہی مفتی پوپلزئی اورڈاکٹرقبلہ ایاز۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مذہبی امور کی قائمہ کمیٹیوں نے بھی فواد چوہدری کوکوئی لفٹ نہ کرائی۔ فواد چوہدری نے 24اپریل کو رمضان کا چاند نظرآنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 25 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان بھی کر دیا۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں رویت ہلال پرسائنٹفک کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمٰن، مسجد قاسم خان پشاورکے مفتی پوپلزئی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازاورقائمہ کمیٹیوں کو دعوت دی گئی لیکن کوئی بھی اجلاس میں شریک نہ ہوا۔
اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ سائنس کو وہ جوتے کی نوک پر رکھنے کی باتیں کرنے والے مفتی منیب الرحمان نے سائنس کی ایجاد عینک ناک کے نوک پررکھی ہے۔ اس سال رویت ہلال نے رجب،ذی القعد اور صفرکی غلط تاریخوں کا اعلان کیا، ضدکا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں، چاہتے ہیں قوم ایک ہی عید منائے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کاکردار معیارکے مطابق نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا بچوں کو اسکول میں مارنے سے روکنے کا فتویٰ آگیا، اس قسم کے فتوے کوکیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ فواد چوہدری نے 24اپریل کو رمضان کا چاند نظرآنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 25 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان بھی کر دیا۔
ان کاکہنا تھاکہ نو اسلامی ممالک نے رویت کو چھوڑکر سائنسی علوم سے استفادہ کر رہے ہیں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی پانچ سال کا کیلنڈر تیار کرلیا ہے۔ ہم ترقی یافتہ اورجدید دور میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں،عقل شعوراورعلم کے بنا ہمیں معذورقوم بنا دیاگیا ہے۔
علامہ طاہراشرفی کاکہنا تھاکہ علماکوچاہیئے کہ مستقبل کی سوچ کو لیکرآگے بڑھیں،مفتی منیب اور پوپلزئی کے پاؤں پکڑنے کو بھی تیارہیں۔ مفتی منیب اور پوپلزئی کو دعوت دیتے ہیں ہم اتفاق پیداکرنا چاہتے ہیں۔ سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکا کہنا تھاکہ چاندکی رویت کا اعلان وزارت اطلاعات یا وزارت سائنس کی طرف سے ہونا چاہیئے کسی کو انفرادی طور پر کمیٹی کی بنیاد پر یہ اختیار نہیں ہونا چاہیئے۔
The post فوادچوہدری کا رویت ہلال پراتفاق رائے کا مشن ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TrBz1p