عورت مارچ کے ساتھ ہیں؛ حکومت دھمکیاں دینے والوں کو پکڑے، بلاول - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عورت مارچ کے ساتھ ہیں؛ حکومت دھمکیاں دینے والوں کو پکڑے، بلاول

 لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی سیاستدان، کوئی ملا عورت کا راستہ نہیں روک سکتا، کوئی ٹی وی پر بیٹھا اینکر شینکر بھی عورت کا راستہ نہیں روک سکتا، یہ راستہ شہید محترمہ نے جان دیکر دکھایا ہے۔

خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب محترمہ الیکشن مہم چلاتی تھیں تو کہتے تھے کہ ایک عورت وزیراعظم نہیں بن سکتی، جو فتویٰ دیتے تھے کہ محترمہ کو ووٹ دینے سے نکاح ٹوٹ جائے گا آج وہی جماعت کہتی ہے کہ ہماری لیڈر عورت ہو گی۔

آج اگر عورت چاہے گی تو وہ وزیراعظم بھی بنے گی، پیپلز پارٹی عورت مارچ کیساتھ ہے، حکومتیں تحفظ دے،ہم وفاقی حکومت پنجاب اور دیگر صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کو دھمکیاں دینے والوں کو پکڑیں، جو خواتین کے حقوق کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان سے کہتے ہیں بہت ہو گیا بس کرو آپ چھوڑ دیں آپ کا پرانی سوچ والا زمانہ ختم ہو گیا اب نیا زمانہ آگیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا اس ریاست میں عورتوں کو کوئی مالی مدد ملی ہے تو صرف پی پی دور میں ملی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پوری دنیا مانتی ہے، شہید محترمہ کے نام پر اس انقلابی منصوبے کو برداشت نہیں کیا جا رہا، دیگر جماعتیں نہیں چاہتیں کہ پیسہ غریبوں پر خرچ ہو،عمران خان کی حکومت نے بینظیر کا نام مٹانے کا ہی سوچا۔

The post عورت مارچ کے ساتھ ہیں؛ حکومت دھمکیاں دینے والوں کو پکڑے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TUMf7Z