اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ہر ایک گھنٹے میں لوٹ مار کی 6 وارداتیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ہر ایک گھنٹے میں لوٹ مار کی 6 وارداتیں

کراچی: پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں فروی میں4 ہزار606 شہریوں کو موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

شہرمیں روزانہ لوٹ مار کی 158 وارداتیں اور ہرگھنٹے 6 سے زائد وارادتیں ہونے لگیں، ہر 10منٹ کے بعد ایک شہری کو لوٹ لیا گیا۔ سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے شہر میں فروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروی کے 29 دن میں 4 ہزار 606 شہریوں کو موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری میں 136 گاڑیوں چوری اور14 گاڑیاں شہریوں سے اسلحے کے زورپر چھینی گئیں اور صرف 50 گاڑیاں برآمد کی جاسکیں جوکہ چوری اور چھینی جانے والی گاڑیوں کا صرف 33 فیصد ہے اسی طرح فروری میں شہرقائد میں 2ہزار 430 موٹر سائیکلیں چوری اور 202 موٹرسائیکلیں شہریوں سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔

فروری میں صرف353 موٹرسائیکلیں برآمد کی جاسکیں جو چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکلوں کا صرف13 فیصد ہے رپورٹ کے مطابق  ماہ فروری میں ایک ہزار824 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا جن میں صرف 269 موبائل فون ہی برآمد کیے جاسکے جوکہ چھینے جانے والے موبائل فونزکا 14 فیصد ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری میں شہر میں قتل کے18 واقعات ہوئے ہیں۔

The post اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ہر ایک گھنٹے میں لوٹ مار کی 6 وارداتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/335tAdv