اسلام آباد: چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کے لیے فرانس اور پاکستان میں 5 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پرسیکرٹری اکنامک آفیئرز ڈویژن نور محمداور فرانسیسی سفیر نے دستخط کیےجب کہ فرانس کے ترقیاتی ادارہ کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔
فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا۔ اس ضمن میں نرم قرض کی صورت میں پانچ کروڑ یورو جبکہ دو لاکھ یورو کی گرانٹ دی جائے گی، اس رقم سے چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
فرانسیسی مالی معاونت سے درگئی پلانٹ سے پیداوار 20 سے بڑھ کر 22 اور چترال کی پیداوار ایک سے بڑھ کر 5 میگا واٹ ہو جائے گی۔
The post فرانس کا پاکستان کو 5 کروڑ یورو قرض فراہمی کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xTMXHF