ٹھٹہ: جھمپیر کے قریب نجی فارم سے ماں اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹہ کے قریب نوری آباد روڈ پر واقع کولمبیا فارم نامی نجی فارم ہاؤس سے ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ سومری، 10سالہ اشوک، 7 سالہ مکیش، 4 سال آکاش اور 3 سال کے نکھل کے ناموں سے ہوئی ہے، سومری ان چاروں بچوں کی ماں ہے، کمرے میں لاشوں کے قریب سے زہر کی بوتل ملی ہے جب کہ شواہد اور ثبوت بھی جمع کرلیے گئے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر ہی واقعے کی وجوہات بتائی جاسکتی ہیں۔
The post ٹھٹہ کے قریب فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39zEOcV