کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی صدارت کراچی سرکلر ریلوے کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ محمد وسیم، ایڈورکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین، سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس، ڈی ایس ریلوے انصار احمد میمن، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت کے یو ٹی سی اور افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کے سرکلر ریلوے کے ٹریک پر مختلف مقامات پر سڑکیں بنادی گئی ہیں اب ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے 24 انڈر پاس اور فلائی اوورز بنائے جائیں گے، اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کے لیے سروے کمیٹی قائم کردی اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 20 مارچ تک ٹریک کا سروے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ریلوے کی رائٹ آف وے کے دونوں اطراف ریلوے کی زمین کی فیسنگ کی جائے انھوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ فینسگ کے لیے 3 روز میں ٹینڈر جاری کیا جائے اور ریلوے کلیئر زمین کی رپورٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دے تاکہ وہاں فینسنگ کا کام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں سرکلر ریلوے کو شہر کی اہم بازاروں سے ملانے کے لیے اسٹیشن سے مارکیٹ تک بسیں چلائی جائیں گی، ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کے سی آر کی رائیڈر شپ بڑھانے کے لیے شہر کی اہم مارکیٹوں تک شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹیشنوں سے بسیں چلائی جائیں گی۔
The post سرکلرریلوے ٹریک پر 24 انڈر پاس اور فلائی اوور بنائے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aIAqII