سپریم کورٹ؛ انسانی حقوق کے زیر التوا مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنیکا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ؛ انسانی حقوق کے زیر التوا مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنیکا آغاز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے معمول کے6بنچ، ایک5رکنی بنچ اور ایک 10 رکنی فل کورٹ تشکیل دیدیئے گئے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ کل سے جسٹس قاضی فائز عیسی و دیگرکی جانب سے صدراتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ انہی کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ جمعرات 23جنوری کو سول ملازمت کے حوالے سے مقدمات سنے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے زیر التوا بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کرنے کا آغاز کردیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ منگل کو پاکستان ریلوے کوہونے والے نقصانات جبکہ جمعرات کو اسلام آباد کے ہسپتال پولی کلینک میں سہولیات کی کمی کے حوالے سے از خود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا۔

 

The post سپریم کورٹ؛ انسانی حقوق کے زیر التوا مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنیکا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36bedA5