فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس مامون رشید شیخ پیر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کرینگے، درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا نے لائیو ٹاک شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے، انھوں نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

The post فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38ovPua