آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے مزید برف باری کا نیا الرٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے مزید برف باری کا نیا الرٹ

لاہور / اسلام آباد / مظفر آباد: برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں آئندہ ہفتے مزید برف باری کا نیا الرٹ جاری کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ برف باری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 جنوری سے24 تک مزید تک برف باری کا امکان ہے اس حوالے سے آزادکشمیر میں بارش اور برف باری کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا۔

جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا کہ وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے اس لئے مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے آبادیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرے ۔

دوسری طرف وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے برف باری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دیدی اور ہدایت کی کہ تباہ ہونیوالے مکانات کے مکینوں کو سرکاری عمارات میں رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

یہ ہدایات وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنی زیر صدارت اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ضلع نیلم ، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دی ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس دوران قدرتی آفات سے متعلق ایکٹ 1976 کے تحت کمشنر مظفرآباد کو ریلیف کمشنر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی اور ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی منصوبہ بندی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے جبکہ پنجاب بھر میں بارش برسانے والے بادل اکیس جنوری کو پاکستان داخل ہونگے جبکہ اتوار کی رات اور پیر کو پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ، ملک بھر میں سردی کی شدت بدستورقائم ہے ، خشک موسم کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری طرف آزاد کشمیر کی وادی نیلم ، وادی گریس اور وادی سرگن سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی امدادی کام تیزی سے جاری ہے ، شاردہ ، کیل اور ذیلی وادیوں میں 50 سے زائد سیاح تاحال راستے کھلنے کے منتظر ہیں ، کیرن اور لوات میں بھی ہیوی مشنری کی مدد سے برف ہٹائی گئی ، ایس ڈی ایم اے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے متاثرین میں گرم کپڑے ، بستر اور دیگر سامان تقسیم کیا ، استور ویلی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ، گلگت سے گاہکوچ تک بھی سڑک بحال کر دی گئی، اسکردو ایئر پورٹ پر جمی برف ہٹانے کے بعد معمول کی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

 

The post آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے مزید برف باری کا نیا الرٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37bu1Ek