انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کر دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کر دی

کراچی: انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی پالیسی پر وارنٹی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

انڈس موٹرز کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی پالیسی پر نظر ثانی کر کے وارنٹی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اب 50000 کلومیٹر یا (2 سال) کے بجائے ٹویوٹا صارفین کے لیے وارنٹی کی مدت 100000 کلومیٹر یا (3 سال ) ہے۔

ٹویوٹا گاڑیاں جو نئی وارنٹی 100000 کلومیٹر یا 3 سال (جو بھی پہلے نافذ ہو) 20 اپریل 2019 سے نئی قیمتوں کے ٹیرف کی بنیاد پر بک اور ڈلیور کی جائیں گی۔

The post انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2wKkJhZ