پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے، پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا الیکشن کرائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :احسان مانی چیئرمین پی سی بی نامزد

شیڈول کے مطابق 11 بجے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اعتراضات کے بعد دن ایک بجے حتمی فہرست لگائی جائے گی اور ڈیڑھ بجے انتخابات ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نجم سیٹھی مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جبکہ ایک ممبر عارف اعجاز نے استعفیٰ دیدیا تھا، ان دونوں کی جگہ کرکٹ کے سرپرست عمران خان نے احسان مانی اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے۔

The post پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2wA3bps