الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مجوزہ پالیسی آٹو پالیسی سے متصادم ہے، آٹو انڈسٹری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مجوزہ پالیسی آٹو پالیسی سے متصادم ہے، آٹو انڈسٹری

کراچی:  پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں مجوزہ پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ پالیسی 2016-21سے متصادم قرار دیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ الیکٹرک وہیکل پالیسی ’’میک اِن پاکستان‘‘ کے برعکس ہے۔ امریکا، بھارت، چین اور دیگر ملکوں میں الیکٹرک وہیکل کی پالیسیاں اس طرح وضع کی جاتی ہیں جن سے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے جبکہ ہماری پالیسی امپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کو ہر صورت مقدم رکھنا چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھا کر مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے۔

الیکٹرک وہیکل کے 30 فیصد پرزہ جات الیکٹرک (بیٹری، موٹرز، بیٹری مینجمنٹ سسٹم) ہیں جبکہ 70 فیصد پرزہ جات دیگر عام گاڑیوں کی طرح کے ہیں اور اس طرح کے پرزہ جات مقامی سطح پر پہلے ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔

The post الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مجوزہ پالیسی آٹو پالیسی سے متصادم ہے، آٹو انڈسٹری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2XGlOmY