بولنگ میں ورائٹی کی کمی سلیم جعفر کو کھٹکنے لگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بولنگ میں ورائٹی کی کمی سلیم جعفر کو کھٹکنے لگی

لاہور: سلیم جعفر کو پاکستانی بولنگ میں ورائٹی کی کمی کھٹکنے لگی، جونیئر چیف سلیکٹر نے پیسرز کو زیادہ یار کرز کے استعمال کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم جعفر نے کہا کہ انگلینڈ میں ابھی تک پاکستانی بولرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ لڑنے کیلیے پیسرز کو اپنی بولنگ میں مزید ورائٹی لانا ہوگی، بولرز سلو گیندوں کا استعمال توکررہے ہیں لیکن حیران کن طور پر زیادہ یارکرز دیکھنے میں نہیں آ رہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے دوران پچز بیٹسمینوں کیلیے بہت زیادہ سازگار تھیں، نئی گیند بھی سوئنگ یا ٹرن ہوتی نظر نہیں آرہی تھی، اگر اسی طرح کی کنڈیشنز رہی تو ورلڈ کپ میں پیسرز کو مشکل پیش آئے گی، کفایتی بولنگ کرنے والے اسپنرزاس طرح کی پچز پر بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سلیم جعفر نے کہا کہ ایک اچھا بیٹنگ آل راؤنڈر میسر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہو رہا ہے، بولنگ کو مضبوط بنانے کیلیے ٹیم منیجمنٹ کسی بیٹسمین کی قربانی دے تو بیٹنگ کمزور ہو جاتی ہے، اس مسئلے کا واحد حل کسی اچھے بیٹنگ آل راؤنڈر کو شامل کرکے ہی تلاش کیا جا سکتا ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ مضبوط بیٹنگ لائن کی مدد سے پاکستان ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

سلیم جعفر بطور جونیئر چیف سلیکٹر نیا ٹیلنٹ فراہم کرنے کیلیے پرعزم

سلیم جعفر جونیئر چیف سلیکٹر کی حیثیت سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں، باسط علی کی رخصتی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کا گزشتہ ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سلیکشن ایک مشکل کام ہے، تاہم ٹیلنٹ پر نظر رکھتے ہوئے اچھے نوجوان کرکٹرز کوآگے آنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

 

The post بولنگ میں ورائٹی کی کمی سلیم جعفر کو کھٹکنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2wMB3Pe