انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

کارڈف: انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بنگلادیش کے خلاف گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 386 رنز بنائے جوکہ اس کا ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل ساتواں 300 پلس ٹوٹل ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2007 میں لگاتار 6 مرتبہ 300 پلس رنز اسکور کیے تھے۔

جیسن روئے کو ورلڈ کپ میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے دوسرے انگلش کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوگیا، ان کی جانب سے 153 رنز بنانے سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں اسٹروس نے بھارت کیخلاف 158 رنز بنائے تھے۔

 

The post انگلینڈ نے مسلسل 300 پلس رنز اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2XwXJ1H