اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان مزاکرات ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے نمائند خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 5 اور 6 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ جب کہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے طالبان مذاکرات ٹیم کو سفری سہولیات دینے پر شکرگزار ہیں۔
The post طالبان مذاکرات ٹیم کو سفری سہولیات دینے پاکستان کے شکرگزار ہیں، زلمے خلیل زاد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UC8vFV
