آج قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، حمزہ شہباز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آج قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، حمزہ شہباز

 لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف  نے کہا ہے کہ آج کسی کی ہار یا جیت  نہیں ہوئی، آج صرف اور صرف قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے۔

اپنی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا اور گرفتار آشیانہ مقدمے میں کیا لیکن ان پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے الزامات ہیں ،ہائیکورٹ کی جانب سے مجھے گرفتار کرنے سے 10 یوم پہلے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر نیب حکومتی گٹھ جوڑ میں اندھی ہو چکی ہے اور ہمیں گھر کے اندر محبوس کیا گیا ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پوری دنیا نیب کی کاروائیوں اور ریاستی جبر کو دیکھ رہی ہے ،ہماری وکلا کی ٹیم ہائیکورٹ کے آرڈز نیب کو دیکھا چکی ہے ،حکومت خوف کا شکار ہے ۔کارکن صبر کریں انشااللہ سب ٹھیک ہو گا ۔

The post آج قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، حمزہ شہباز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2KgQkSa