کراچی: کئی ماہ سے جرمنی کے لزپک ائیر پورٹ پر موجود پی آئی اے کا متنازع بن جانے والا ایئربس 310 ساختہ طیارہ 19کروڑ 46لاکھ روپے میں فروخت کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق جرمنی کے ائیر پورٹ لزپک پر موجود ائیر بس 310ساختہ طیارے کی فروخت 2مختلف حصوں میں کی گئی،طیارے میں نصب دونوں انجن اوردیگر سامان پرکشش آفردینے والی کمپنی جبکہ طیارے کا ہل (ڈھانچہ) ائر پورٹ چارجز کی مد میں لزپک ائیر پورٹ پر قائم میوزیم کو فروخت کیا گیاجس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 19کروڑ46لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ کئی ماہ سے ائیر پورٹ کی حدود میں کھڑے طیارے پر پارکنگ چارجز کی مد میں 2لاکھ یورو سے زائد رقم طلب کی گئی تھی، مذاکرات کے بعد ایک لاکھ 30ہزاریوروپارکنگ چارجز کے عوض جہاز کا ہل(ڈھانچہ) میوزیم نے حاصل کیا.
ذرائع کا کہناہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے سابق سربراہ جرمن نژاد ہلڈن برنڈ پر طیارہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھاجس کی بنیادی وجہ یہ تھ کہ طیارہ ہلڈن برنڈ کی منظوری سے فلم ساز کمپنی کے لیے بیرون ملک لے جایا گیاتھا
The post جرمنی میں موجود PIA کا طیارہ 19 کروڑ 46 لاکھ روپے میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NQBf88