قرضے اتارنے کیلیے رواں سال 8 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، قائمہ کمیٹی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قرضے اتارنے کیلیے رواں سال 8 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، قائمہ کمیٹی

 اسلام آباد: فوجی آمرپرویز مشرف سے لے کرعمران خان کی حکومت تک نجکاری کا سفرجاری ہے جب کہ رواں سال 8ادارے بیچ دیے جائیں گے۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری مصطفی محمود کی زیرصدارت اجلاس کو سیکریٹری رضوان ملک نے بتایاان میں 1230 میگاواٹ کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ ، 1223میگاواٹ کابالوکی پاور پلانٹ ،ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل،جناح کنونشن سنٹرز،لاکھڑا کول ڈیولپمنٹ کمپنی،فرسٹ ویمن بینک اورماڑی پٹرولیم کمپنی شامل ہیں جب کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری اگست تک کرنے کا ہدف ہے۔

حکومت کے پاس خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کیلیے فنڈز نہیں،چین اور روس کی5،6 کمپنیوں کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز کی عوامی ونجی شراکت داری کی بنیاد پربات چیت چل رہی ہے، وہ اس کی پیدواوری صلاحیت 11 لاکھ ٹن سالانہ سے 35 لاکھ تک بڑھاناچاہتے ہیں،اس کی بندش سے 40 کروڑ روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے،پی آئی اے کی تنظیم نوکیلیے منصوبہ رواں ماہ پیش کیا جائے گا، انھوں نے بتایا1991سے 2018تک 172ادارے 649ارب روپے میں بیچے۔

The post قرضے اتارنے کیلیے رواں سال 8 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، قائمہ کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2H3Q7iL