کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت آن لائن ٹرانسپورٹ ’’ اوبر اور کریم‘‘ کو ریگولرائز کرنے میں ناکام

 کراچی:  حکومت سندھ سرکاری سطح پر عوام کے لیے معیاری اورسستی ٹرانسپورٹ دینے میں خود توناکام ہے دوسری جانب بہترسہولت دینے والے آن لائن ٹرانسپورٹ کے ادارے’’اوبراورکریم‘‘ کو بھی عوامی بہبود کے لیے قانونی دائرہ کارمیں لانے میں اپنا کردارادانہیں کرسکی۔

آن لائن ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے یہ دونوں ادارے نجی بنیادوں پر عوام کومعیاری ٹرانسپورٹ توفراہم کررہے ہیں تاہم حکومت نے صوبے میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس ’’اوبر‘‘ اور’’ کریم‘‘کوریگولرائزکرنے اوران دونوں اداروں کوپرائیویٹ گاڑیوں پر کاروبارکے لیے اسے قانونی دائرے میں لانے کے معاملے پرمجوزہ قانون سازی روک دی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی بھجوائی گئی سمری وزیراعلیٰ ہائوس میں سرد خانے کی نذرہو گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس ’’اوبراورکریم‘‘کی ریگولائزیشن،ان کے قانونی آپریشن اورانھیں پاکستان اوربالخصوص سندھ میں ٹرانسپورٹ قوانین کے ماتحت کرنے کے لیے ’’موٹروہیکل آرڈیننس‘‘(Motor vehicle ordinance)میں ترمیم کی سفارش کی تھی۔

کہاجارہاہے کہ ایک جانب قانون سازی کے بعد اگران اداروں پر ٹیکس لگایاگیاتوشہرمیں آن لائن ٹرانسپورٹ مہنگی ہوسکتی ہے، دوسری جانب قانونی دائرے کارمیں آنے کے بعدیہ ادارے عوامی سطح پراپنا آپریشن مزیدبہترکرنے کے پابندہوجائیں گے۔

اس حوالے سے قانون سازی کی سفارش صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کی جانب سے ڈھائی ماہ قبل 20دسمبر2018کوکی گئی تھی جس میں کئی دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہاگیاتھاکہ اوبراورکریم کے تحت چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کی حیثیت تبدیل کرتے ہوئے اسے کمرشل کیاجائے۔ سمری میں کہاگیاہے کہ ’’موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں کہیں بھی آن لائن ٹرانسپورٹ کالفظ استعمال نہیں ہوااور نہ ہی اس کی تعریف بیان کی گئی۔

سمری میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں دونوں آن لائن پبلک پیسینجرسروس کی پرائیویٹ گاڑیوں کو 2018میں 6 ماہ کے لیے موٹروہیکل رولز 1969سے مستثنیٰ کرتے ہوئے آپریشن کی اجازت دی گئی جس کاوہاں کی انتظامیہ کواستحقاق نہیں تھاکیونکہ ملک کے چاروں صوبوں میں 1969کاآرڈیننس ایک ہی ہے۔

سمری میں وزیراعلیٰ سندھ سے سفارش کی گئی ہے کہ موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس کے کم از کم 11سیکشنز میں لفظ آن لائن شامل کیاجائے جس سے ابراورکریم قانونی دائرے میں آسکتے ہیں

The post سندھ حکومت آن لائن ٹرانسپورٹ ’’ اوبر اور کریم‘‘ کو ریگولرائز کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2H49Te4