بجلی کی طویل المدتی پیداواری استعداد میں توسیعی منصوبہ تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بجلی کی طویل المدتی پیداواری استعداد میں توسیعی منصوبہ تیار

 لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے انڈیکیٹو جنریشن کیسپسٹی ایکسپنشن پلان 40-2018 تیار کرکے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کروا دیا ہے۔

این ٹی ڈی سی نے وزارت توانائی (پاور ڈویڑن)کی نگرانی میں طویل المدتی اور کم لاگت پر مشتمل بجلی کی پیداواری استعداد میں توسیع کیلئے منصوبہ بندی کی جس میں اہم سٹیک ہولڈرز سی پی پی اے ، پی پی آئی بی، وزارت منصوبہ بندی ،ترقی اور اصلاحات کی مشاورت کوبھی شامل کیا گیا۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی اصلاحات نے بھی اس منصوبے پر نظر ثانی کی ،بجلی کی طلب اور رسد کے منظر نامے کے پیش نظر اس پلان کا بنیادی مقصد جنریشن مکس کو نئی شکل دے کربجلی کی پیداوار کیلیے درآمدی تیل سے انحصار ختم کرنا ہے اور مقامی وسائل یعنی ہائیڈرو، قابل تجدید توانائی، کوئلے اور نیوکلیئر کو بروئے کارلانا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پلان این ٹی ڈی سی کے شعبہ پاور سسٹم پلاننگ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے اس منصوبے کی تیاری سے این ٹی ڈی سی نے جدید اور روشن پاکستان کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے جہاں سستی، دستیاب، پائیدار اور مستحکم بجلی کی فراہمی عوام کی رسائی میں ہوگی۔

The post بجلی کی طویل المدتی پیداواری استعداد میں توسیعی منصوبہ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NLt1xN