کراچی: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پاکستان کومنی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ پر قابو پانے کے سخت احکام کی خبروں اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو دوسرے سیشن میں بھی اتارچڑھائوکے بعدمندی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی39600پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 120 اعشاریہ41 پوائنٹس کی کمی سے 39568اعشاریہ 10ہوگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 77اعشاریہ71پوائنٹس کی کمی سے18944اعشاریہ 13، کے ایم آئی30 انڈیکس 239اعشاریہ63 پوائنٹس کی کمی سے65843اعشاریہ 52اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 76اعشاریہ49 پوائنٹس کی کمی سے 19297اعشاریہ84 ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 50اعشاریہ31 فیصدکم رہااور مجموعی طورپر 8کروڑ 14لاکھ 22ہزار480حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 348کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 140کے بھائو میں اضافہ 185کے داموں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
واضح رہے کہ 53اعشاریہ16 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید36ارب 48کروڑ69لاکھ 34 ہزار 905 روپے ڈوب گئے۔
The post اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 39600 پوائنٹس کی حد بھی گر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2H2eHAN