اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست دائر کر دی ہے۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔
درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کر سکتا ہے لہذا ضمانت دی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی عدالت میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔
The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ys3leJ