مدارس میں پڑھایا گیا نصاب امریکا سے بن کر آیا تھا، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مدارس میں پڑھایا گیا نصاب امریکا سے بن کر آیا تھا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں مدارس میں پڑھایا گیا نصاب امریکا سے بن کر آیا تھا۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ میڈیا ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا ٹیکنالوجی میں ہائیبرڈ وار فیئر کا دور ہے جس میں جنگیں بھی میڈیاکےذریعے لڑی جاتی ہیں اور اپنےنظریات دوسری قوموں پرمسلط کرنےکارجحان ہے، ہائبرڈ وار پروپیگنڈا کانام ہے اور پروپیگنڈا جنگ کے ٹول کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے اپنا پیغام پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی مغرب کی حمایت سے پھیلی، 1980ء میں پاکستان میں عسکریت پسند تنظیمیں بنیں اور افغان جہاد شروع ہوا، مدارس میں پڑھائے گئے نصاب امریکا کی نبراسکا یونی ورسٹی سے بن کر آئے تھے، پاکستان اس کام میں تنہا نہیں تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا موقف مضبوط لیکن پریزنٹیشن خراب تھی، اس کا بھارت نے فائدہ اٹھاکر پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پر امریکا میں پاکستان کا موقف بیان نہیں کیا گیا اور پاکستان اپنا بیانیہ موثرطور پر نہیں پہنچاسکا، 1971 میں ڈھاکا میں بین الاقوامی میڈیا پر پابندی لگاکر بہت بڑی غلطی کی، جس کے نتیجے میں بھارت کا بیانیہ مقبول ہوگیا اور پاکستان کا موقف سامنے نہیں آیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ہم نے یہی غلطی دہرائی، ان پالیسیز سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، مگر اب ہم نے پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ کی بجائے کھلی ریاست بنانا ہے اور بین الاقوامی میڈیا کو بلانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھارت پہلی بار عالمی برادری میں تنہا ہوگیا اور پاکستان نے بھارت کو بیانیہ کو شکست دی، وزیراعظم عمران خان امن کی بات جبکہ بھارت جنگ کی بات کررہا تھا، بی جے پی کو الیکشن جتوانے کے لیے پلوامہ واقعہ کو ہوا دی گئی اورمودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سال میں وزارت اطلاعات کو سیاسی جماعتوں کا ترجمان بنا دیاگیا تھا، اے پی پی میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جو ای میل بھی نہیں دیکھ سکتے، اس سال ریاستی میڈیا میں بہت اصلاحات آئیں گی،

The post مدارس میں پڑھایا گیا نصاب امریکا سے بن کر آیا تھا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TyMLWZ