پینٹاگون کی میکسیکو کی سرحد  پر دیوار بنانے کیلیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پینٹاگون کی میکسیکو کی سرحد  پر دیوار بنانے کیلیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری

پینٹاگان: پینٹاگون نے میکسیکو کی سرحد  پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی انجینئرز کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ پہلے فنڈز ہیں جو کانگرس کو نظر انداز کرکے ان کی الیکشن مہم کے وعدے کے مطابق اس دیوار کی تعمیر کے لیے خرچ ہوں گے جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری ان فنڈز سے تقریباً اکانوے کلومیٹر کی دیوار بنائی جائے گی، پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی قانون کے مطابق محکمہ دفاع کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سڑکیں یا جنگلے بنائے اور روشنی کے انتظامات کرے تاکہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت میں بین الاقوامی سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

The post پینٹاگون کی میکسیکو کی سرحد  پر دیوار بنانے کیلیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Fyzusa